ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عدالت عظمیٰ نے نئی پرائیویسی پالیسی معاملہ پر واٹس ایپ اور مرکز کو بھیجا نوٹس

عدالت عظمیٰ نے نئی پرائیویسی پالیسی معاملہ پر واٹس ایپ اور مرکز کو بھیجا نوٹس

Mon, 15 Feb 2021 21:08:44    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍فروری(ایس او نیوز؍یو این آئی) سپریم کورٹ نے ہندوستان میں واٹس ایپ کی نئی رازداری پالیسی کے خلاف دائر درخواست پر واٹس ایپ اور مرکزی حکومت کو پیر کو نوٹس جاری کیا، چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رما سبرمنیم کی ڈویژن بنچ نے الیکٹرونک اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے توسط سے مرکزی حکومت، واٹس ایپ اور فیس بک کو چار ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ نئی رازداری پالیسی کے بعد ہندوستانی عوام میں پرائیویسی کے بارے میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ جسٹس بوبڈے نے کہا کہ ’’آپ بھلے ہی اربوں ڈالر کی کمپنی ہوں گے لیکن لوگوں کے لئے رازداری کی اہمیت پیسے سے زیادہ ہے۔‘‘

عدالت عظمی نے درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ شیام دیوان کی اس دلیل کی بھی حمایت کی جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں ڈاٹا کے تحفظ سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ بنچ نے کہا کہ "ہم شیام دیوان کی دلیل سے متاثر ہیں۔" اس طرح کا قانون بننا چاہیے۔


Share: